سولہ اپریل سے پیٹرول فی لیٹر کتنے کا ملے گا؟ بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق تیل انڈسٹری نے تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کی ورکنگ تیار کر لی، 16 اپریل سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 7 روپے 27 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 7 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔
عالمی منڈی میں دو ہفتوں کے دوران برینٹ خام تیل 10 ڈالر فی بیرل تک کم ہوا ہے، ڈالر ایکسچینج ریٹ مستحکم رہا ہے جبکہ پریمیم 5.57 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اوگرا اپنی ورکنگ 15 اپریل کو حکومت کو ارسال کریگا، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا جائیگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











