ٹرمپ کے یوٹرن کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کا اسمارٹ فونز سمیت الیکٹرانک چپس کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیے جانے پر اسٹاک مارکیٹس میں تیزی آگئی۔
برطانوی میڈیا بی بی سی کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے چینی ساختہ اسمارٹ فونز اور مائیکرو چپس کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دینے کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی۔
مزید پڑھیں:’آپ یوکرین آکر تباہی خود دیکھیں‘: زیلنسکی کی ٹرمپ کو دعوت
ٹیرف استثنیٰ نے یورپ میں حصص کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے تاہم برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس میں 2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ فرانس اور جرمنی دونوں کے سرکردہ انڈیکس میں بھی اضافہ ہوا۔
ایپل کے حصص کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا چونکہ امریکا میں فروخت کے لئے ایپل اسمارٹ فونز کے 80 فیصد موبائل فونز چین میں بنائے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ یوٹرن، ٹیرف جنگ میں کیا چین کی فتح ہوئی ؟
اب توقع ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ آج کے روز سیمی کنڈکٹر پر ٹیرف کا اعلان کرے گی اور اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز اس زمرے میں آئیں گی۔
ٹیکنالوجی سے بھرپور نیسڈیک انڈیکس میں پیر کو ٹریڈنگ کے پہلے چند منٹوں میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا۔ ایس اینڈ پی 500 میں 1.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ڈاؤ جونز انڈسٹریل اوسط میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایپل کے حصص کی قیمت میں 4.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چپ بنانے والی کمپنی این ویڈیا کے حصص کی قیمت میں 1.7 فیصد اضافہ ہوا۔
خیال رہے کہ ٹرمپ کی نئی تجارتی جنگ کے تحت چین سے امریکا کو زیادہ تر درآمدات پر 145 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ اس کے جواب میں بیجنگ نے چین میں آنے والی امریکی مصنوعات پر 125 فیصد محصولات عائد کیے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement