بجلی صارفین کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی

Major Relief for Electricity Consumers; Government Announces Good News
بجلی صارفین کیلئے ایک اور اچھی خبر آگئی ہے۔
بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کو 51 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی مالی امداد دی جائے گی۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت یہ درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرائی ہے، جس پر 29 اپریل کو سماعت ہوگی۔
اس ریلیف کا بڑا حصہ 47 ارب 12 کروڑ روپے کیپسٹی پیمنٹس میں کمی کی شکل میں دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات میں کمی سے 2 ارب 4 کروڑ روپے، مین یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹنگ فیس میں 1 ارب 80 کروڑ روپے جبکہ ریکوری آف فکسڈ کاسٹ کے تحت 17 کروڑ روپے کا اضافی ریلیف دیا جائے گا۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں صارفین کو 56 ارب 38 کروڑ روپے کی پہلی ریلیف دی جا چکی ہے، جس کے تحت بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 90 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔ ساتھ ہی مارچ کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں مزید 3 پیسے فی یونٹ کمی کی ایک علیحدہ درخواست بھی نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement