ایشیائی ممالک نے امریکی ٹیرف سے بچنے کی حکمت عملی تیار کرلی

بھارتی مصنوعات پر امریکی ٹیرف آج سے لاگو
ایشیائی ممالک نے امریکی ٹیرف سے بچاؤ کے لیے امریکا سے تیل و گیس کی درآمدات بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان امریکا سے خام تیل اور ریفائینڈ پیٹرولیم کی مد میں 1 ارب ڈالر تک کی درآمدات کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں پاکستان نے امریکا کو 5 ارب ڈالرکی مصنوعات برآمد کیں جبکہ امریکا نے 2 ارب ڈالر کی مصنوعات پاکستان کو برآمد کیں جس سے امریکا کو 3 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔
مزید پڑھیں:ٹیرف جنگ؛ امریکہ نے چین کو بڑا دھچکا دے دیا
بھارت امریکا سے لیکویفائیڈ نیچرل گیس، ایل پی جی اور ایتھین گیس پر ٹیکسوں کو ختم کر رہا ہے تاکہ امریکہ میں اپنی مصنوعات کی فروخت جاری رکھ سکے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں بھارت نے امریکا کو 80 ارب ڈالرز جبکہ امریکا نے بھارت کو 40 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں جس سے امریکا کو 40 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔
انڈونیشیا نے امریکا سے 10 ارب ڈالر مالیت کی خام تیل اور ایل پی جی کی خریداری کی بات چیت شروع کردی ہے، سال 2024 میں انڈونیشیا نے امریکا کو 28 ارب ڈالرز جبکہ امریکا نے انڈونیشیا کو 10 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں جس سے امریکا کو 18 ارب ڈالرکا تجارتی خسارہ ہوا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ دھمکیاں اور بلیک میلنگ بند کرے، چین کا دو ٹوک پیغام
امریکا کا تجارتی خسارہ بڑھتا جارہا ہے جس کو کم کرنے کیلئے امریکا پوری دنیا کو مجبور کر رہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اشیا امریکہ سے ہی خریدیں یا پھر بےانتہا ٹیرف کاسامنا کریں اور امریکہ کو بطور برآمدی مارکیٹ کھو نے کی تیاری کرلیں۔
سال 2024 میں امریکا نے 4 ہزار دو سو ارب ڈالرز کی درآمدات جبکہ 3 ہزار ارب ڈالرز کی برآمدات کیں جس سے اسکا تجارتی خسارہ 1200 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement