پاکستان میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں بڑا اضافہ

کراچی: ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ کے سر پلس میں تاریخ میں پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ترسیلات زر میں اضافے سے مارچ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب 19 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ مالی سال کے9 ماہ میں 1ارب 85 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔
مارچ 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 36کروڑ 30 لاکھ ڈالر سے سرپلس تھا۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ریکارڈ ماہانہ ورکرز ترسیلات سے مارچ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ 1ارب 19 کروڑ ڈالر پر پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں:حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2025 کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 4.1 ارب امریکی ڈالر رہا جس نے پہلی بار اس حد کو عبور کیا ہے۔
مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنےکی وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان نے مارچ میں دنیا سے 2 فیصد کم 4 ارب 94 کروڑ ڈالر کا سامان خریدا اور دنیا کو 6 فیصد زائد 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کا سامان بیچ کر ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارہ 11 فیصد کم کیا ہے۔
مالی سال کے 9 ماہ میں ورکر ترسیلا 33 ارب ڈالر رہی ہیں جو ایک سال میں ایک تہائی فیصد بڑھی ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 مہینوں کی ادائیگیوں کے بعد بھی ایک ارب 85 کروڑ ڈالر سرپلس ہے، جوگئے مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 65 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کا حجم پہلی بار 4 ارب ڈالر کی حد عبور کر گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement