مالی سال 26-2025 کا بجٹ کب پیش ہوگا؟ تفصیلات آگئیں

مالی سال 26-2025 کا بجٹ کب پیش ہوگا؟ تفصیلات آگئیں
اسلام آباد: ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے پیش نظر پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس قبل از وقت بلانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا بتانا ہے کہ نیا بجٹ 5 جون سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ وزارت خزانہ نے اہم بیان جاری کردیا
ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے بجٹ کی منظوری کا عمل عید کی چھٹیوں کے فوری بعد شروع کر دیا جائے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی۔
آئی ایم ایف کا مشن مئی کے دوسرے ہفتے کے دوران پاکستان پہنچے گا، بجٹ اہداف پر آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement