جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا اضافہ؟ اہم خبر آ گئی

29 اپریل, 2025 10:41

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق یکم مئی سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

 صنعتی اور سرکاری تخمینوں کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں معمولی طور پر 0.016 روپے کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 0.01 روپے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس معمولی اتار چڑھاؤ کا بوجھ عوام پر منتقل کیے جانے کا امکان نہیں اور حکومت ممکنہ طور پر موجودہ نرخ ہی برقرار رکھے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔