گیس صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

Eid al-Adha: Gas supply schedule issued for Karachi
ملک میں گیس کے نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے گیس نرخوں میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے صارفین کے لیے گیس مہنگی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے سستی کر دی جائے گی۔ تاہم اس فیصلے کی حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن کے صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 116 روپے 90 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ درآمدی آر ایل این جی کی بڑھتی ہوئی لاگت ہے۔
دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس سستی کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اور سوئی سدرن کے نرخوں میں 103 روپے 95 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی منظوری دی گئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ حتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔ ساتھ ہی گیس مینجمنٹ سے متعلق سوئی ناردرن (ایس این جی پی ایل) کا معاملہ بھی وفاق کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اوگرا نے مزید تجویز دی ہے کہ گیس کی قیمتیں مختلف صارفین کیٹیگریز کے مطابق مقرر کی جائیں۔ نرخوں کی یہ سفارشات مالی سال 2025-26 کے ممکنہ شارٹ فال کو مدنظر رکھ کر دی گئی ہیں، تاکہ مالیاتی دباؤ کو کم کیا جا سکے اور توانائی کے شعبے میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.