ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمت مقرر

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو قیمت کتنی ہوگئی؟
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں کمی کردی گئی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے ایل پی جی سستی کر دی گئی ہے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:گیس صارفین کیلئے اہم خبر آگئی
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو کےگھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2838 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
فی کلو ایل پی جی 4 روپے 63 پیسے سستی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 240 روپے 53 پیسے مقررکی گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement