جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر آگئی

29 جولائی, 2025 10:57

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز لندن انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ خام تیل کی قیمت 0.40 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 68.84 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں لائٹ کروڈ آئل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 0.34 ڈالر کے اضافے سے 65.50 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے کے بعد یورپ اور ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ یورپی مصنوعات پر 15 فیصد بنیادی ٹیرف عائد کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کو تاریخ کا ممکنہ طور پر سب سے بڑا معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں خطوں کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

نئے ٹیرف کے دائرہ کار میں یورپی گاڑیاں، ادویات اور سیمی کنڈکٹرز شامل ہوں گے، جبکہ یورپی یونین نے اس معاہدے کے تحت امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ پیش رفت عالمی تجارتی ماحول میں ایک مثبت قدم قرار دی جا رہی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔