گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خوشخبری

Car Enthusiasts, Get Ready: Which Cars Will Now Be Cheaper? Major Decision Announced
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) کی رپورٹ میں ملک میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی اور ملکیت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آٹو انڈسٹری میں ٹیرف اصلاحات کے نفاذ سے گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی، جس کے باعث زیادہ لوگ گاڑیاں خرید سکیں گے اور ملکیت میں اضافہ ہوگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پانچ سالہ ٹیرف ریفارم پلان کے تحت کسٹمز ڈیوٹی کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں، جس کے نتیجے میں اوسط ٹیرف ریٹ 19 فیصد سے کم ہو کر 9.5 فیصد رہ جائے گا۔
مزید برآں، گاڑیوں کی درآمدات پر لگنے والا ٹیرف 20 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد ہو جائے گا، جبکہ 2030 تک استعمال شدہ گاڑیوں پر اضافی سرچارجز ختم کر دیے جائیں گے۔ ان اقدامات سے آٹو انڈسٹری میں کچھ ملازمتوں پر اثر پڑے گا، لیکن نئی نوکریاں اور کاروباری مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
پائیڈ نے خبردار کیا ہے کہ درآمدات میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر اور کرنسی پر دباؤ پڑ سکتا ہے، اس لیے بیرونی شعبے میں مقابلہ بہتر بنانے کے لیے برآمدات بڑھانا ناگزیر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمزور برانڈز کو مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا ہوگا جبکہ بڑی عالمی کمپنیاں اپنی پوزیشن مضبوط کریں گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.