بینکوں میں پیسے رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for bank depositors!
ملک میں بینکنگ سیکٹر کے اثاثے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 11 فیصد بڑھ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے جنوری تا جون 2025 کی کارکردگی پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ جس کے مطابق بینکنگ سیکٹر کا منافع مستحکم رہا اور مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود سیکٹر اپنی مضبوطی برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
بینکوں کے اثاثوں میں اضافے کی بڑی وجہ سرکاری سیکورٹیز میں سرمایہ کاری ہے جبکہ ڈیپازٹس میں 17.7 فیصد اضافہ ہونے سے بینکوں کا قرض پر انحصار کم ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قرضوں کے ڈیفالٹ کا مجموعی تناسب 7.4 فیصد ہے، جب کہ نیٹ بنیاد پر منفی 0.5 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جغرافیائی کشیدگی کے سنگین خطرات کے باوجود مالیاتی نظام پر عوام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.