سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

What Will Be the Price of Gold in 2026? Jaw-Dropping Prediction Revealed
جمعرات کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔ یہ کمی عالمی مارکیٹ میں گرتی ہوئی قیمتوں کے بعد سامنے آئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے سستا ہوا۔ اس کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے فی تولہ مقرر کی گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 3 ہزار 515 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے پر آ گیا۔
بدھ کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے پر مستحکم رہی تھی۔ یاد رہے کہ منگل کو فی تولہ سونا 4 ہزار 100 روپے بڑھا تھا، جس کے بعد قیمت میں نیا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے ریٹ کم ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت 36 ڈالر فی اونس گر گئی، جس کے بعد نیا ریٹ 3 ہزار 618 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) رہا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 32 روپے کم ہو کر 4 ہزار 326 روپے پر پہنچ گئی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.