ٹویوٹا کرولا کراس خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Great news for those interested in buying the Toyota Corolla Cross
ٹویوٹا کرولا کراس کے تمام ویریئنٹس پر خصوصی رعایت کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ٹویوٹا سوسائٹی موٹرز نے ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمتوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اس کے تمام ویریئنٹس پر 6 لاکھ 14 ہزار روپے تک کی چھوٹ دی گئی ہے۔ اس قدم کا مقصد مارکیٹ میں اس مقبول کمپیکٹ SUV کی فروخت میں اضافہ کرنا ہے۔
اس سے قبل کمپنی نے خاموشی سے اپنی دیگر گاڑیوں کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے سے زائد اضافہ کیا تھا، لیکن اب کرولا کراس کے تمام ماڈلز کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔
کرولا کراس پاکستان میں ٹویوٹا کی ہائبرڈ کمپیکٹ SUV کے طور پر جانی جاتی ہے، جو بہترین کارکردگی، ایندھن کی بچت اور آرام دہ ڈرائیونگ فراہم کرتی ہے۔ اس میں 1.8 لیٹر ہائبرڈ (HEV) اور 1.8 لیٹر پیٹرول (GAS) انجن آپشنز دستیاب ہیں، جو شہروں میں کم فیول خرچ کے لیے موزوں ہیں۔ گاڑی میں ایئر بیگز، ABS، وہیکل اسٹیبلیٹی کنٹرول (VSC) اور ہِل اسٹارٹ اسسٹ جیسی جدید سہولیات بھی شامل ہیں۔
رعایت کے بعد کرولا کراس 1.8L HEVX کی قیمت میں 5 لاکھ 14 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے، اور نئی قیمت 8,955,000 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 1.8L HEV ماڈل کی قیمت میں 4 لاکھ 64 ہزار روپے کی کمی کے بعد یہ 8,555,000 روپے پر آ گئی ہے۔ 1.8L GASX کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار روپے کی چھوٹ دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 7,955,000 روپے مقرر کی گئی ہے، اور 1.8L GAS ماڈل کی قیمت میں 6 لاکھ 14 ہزار روپے کی کمی کے بعد یہ 7,255,000 روپے ہو گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.