اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

12 ستمبر, 2025 11:55

پاکستان کی معیشت اور آٹو انڈسٹری کے لیے خوش آئند خبر ہے کہ گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ عرصے کے دوران قابلِ ذکر اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اگست 2025ء میں گاڑیوں کی فروخت سالانہ بنیادوں پر 62 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 28 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس ماہ مجموعی طور پر 14 ہزار 50 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026ء کے پہلے دو ماہ کے دوران بھی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 45 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے دوران مجموعی طور پر 25 ہزار 93 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ خاص طور پر ٹرکوں کی فروخت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں اگست 2025ء میں ٹرکوں کی فروخت سالانہ 139 فیصد بڑھ کر 596 یونٹس تک پہنچ گئی۔ تاہم، اسی ماہ ٹریکٹرز کی فروخت میں سالانہ 63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور فروخت 996 یونٹس تک محدود رہی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔