عوام کیلئے بڑی خوشخبری؛ اسٹیٹ بینک کا اہم اقدام

State Bank Launches 'Mera Ghar Mera Aashiyana' Scheme for Home and Plot Purchase and Construction; Learn the Easy Application Process
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مرکزی بینک برائے ڈیجیٹل کرنسی (Central Bank Digital Currency – CBDC) کا منصوبہ تجرباتی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جس کے تحت صارفین اب بینک اکاؤنٹ یا نقدی کے بغیر بھی لین دین کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک جلد ڈیجیٹل کرنسی کی نگرانی کے لیے جامع فریم ورک تشکیل دے گا، جبکہ پائلٹ لانچ سے قبل متعلقہ قواعد و ضوابط کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی کے تحت اسٹیٹ بینک یا مالیاتی ادارے شہریوں کو ایک ڈیجیٹل والٹ موبائل ایپ فراہم کریں گے، جس کے ذریعے صارفین فوری ادائیگی کر سکیں گے۔
موبائل فون میں موجود اس ڈیجیٹل والٹ سے کیو آر کوڈ کے ذریعے خریداری اور رقوم کی منتقلی ممکن ہو گی۔ رجسٹریشن کے لیے صارفین کو اپنا قومی شناختی کارڈ استعمال کرنا ہو گا، جبکہ رقم کی منتقلی صرف موبائل نمبر کے ذریعے کی جا سکے گی۔
اس جدید نظام کے ذریعے نہ صرف روزمرہ کی خرید و فروخت آسان ہو گی بلکہ سرکاری ادائیگیوں، یوٹیلیٹی بلز اور ٹیکسز کی ادائیگی بھی براہ راست اور فوری ممکن ہو گی۔ اس اقدام کو ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا سمیت بعض افریقی ممالک پہلے ہی مکمل طور پر ڈیجیٹل کرنسی لانچ کر چکے ہیں، جبکہ چین، روس اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک میں اس وقت پائلٹ پروگرام جاری ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.