اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

13 ستمبر, 2025 10:51

جاپانی موٹر سائیکل ساز کمپنی ہونڈا نے بھارت میں اپنی موٹر سائیکلوں اور اسکوٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔

 کمپنی نے مختلف ماڈلز پر قیمتوں میں 18,887 روپے تک کی کمی کی ہے۔ یہ فیصلہ بھارتی حکومت کی جانب سے 350cc سے کم انجن کی گنجائش والی دو پہیوں والی گاڑیوں پر جی ایس ٹی (Goods and Services Tax) کو 28 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ہونڈا نے اس ٹیکس میں کمی کا پورا فائدہ براہ راست صارفین کو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قیمتوں میں اس کمی کے بعد ہونڈا کے مقبول ترین اسکوٹرز کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ہونڈا ایکٹیوا 110 کی قیمت میں 7,874 روپے تک کمی کی گئی ہے، جبکہ ہونڈا ڈیو 110 پر 7,157 روپے تک کی بچت ممکن ہے۔ ایکٹیوا 125 کی قیمت 8,259 روپے اور ڈیو 125 کی قیمت میں 8,042 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

100cc اور 125cc سیگمنٹ کی کمرشل موٹر سائیکلوں میں بھی واضح ریلیف دیا گیا ہے۔ ہونڈا شائن 100 کی قیمت میں 5,672 روپے اور شائن 100 DX کی قیمت میں 6,256 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ہونڈا لیوو 110 کی قیمت 7,165 روپے کم ہوئی ہے، جبکہ شائن 125 پر 7,443 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح SP125 اب 8,447 روپے سستا ہو گیا ہے اور CB125 ہارنیٹ کی قیمت میں 9,229 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

درمیانے درجے کی موٹر سائیکلوں کی بات کریں تو ہونڈا یونی کارن پر 9,948 روپے، SP160 پر 10,635 روپے، ہارنیٹ 2.0 پر 13,026 روپے اور NX200 پر 13,978 روپے کی بچت ممکن ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔