ہونڈا سوک خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

Important news for those looking to buy a Honda Civic
ہونڈا ایونیو اسلام آباد نے اپنے صارفین کے لیے ہونڈا سوِک لائن اپ پر قسطوں میں خریداری کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
یہ سہولت "انشورنس گارنٹی (AIL) پروگرام” کے تحت پیش کی جا رہی ہے، جس میں ہونڈا سوِک اوریل اور ہونڈا سوِک آر ایس شامل ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد گاڑی کی ملکیت کو مزید آسان اور قابل رسائی بنانا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو طویل المدتی بینک فنانسنگ سے گریز کرتے ہیں۔
ہونڈا ایونیو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہونڈا سوِک اوریل کے لیے 12 ماہ اور 18 ماہ کے دو آپشنز دستیاب ہیں، جبکہ ہونڈا سوِک آر ایس صرف 12 ماہ کے پلان میں دستیاب ہے۔
سوِک اوریل (12 ماہ) کی فیکٹری قیمت 88,34,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جس پر 4,000,000 روپے کا ابتدائی ڈاؤن پیمنٹ دینا ہوگا۔ تمام چارجز شامل کر کے ابتدائی ادائیگی 43,94,630 روپے بنتی ہے، جو گاڑی کی قیمت کا تقریباً 49 فیصد ہے۔ اس کے بعد ہر ماہ 414,500 روپے کی قسط ادا کرنا ہوگی۔
دوسری جانب سوِک اوریل (18 ماہ) کے پلان میں ابتدائی ادائیگی 46,43,370 روپے رکھی گئی ہے، جو قیمت کا تقریباً 51 فیصد بنتی ہے، جبکہ ماہانہ قسط 273,556 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ہونڈا سوِک آر ایس کے 12 ماہ کے پلان میں ابتدائی ادائیگی 59,37,200 روپے بنتی ہے، جو کہ کل قیمت کا 58 فیصد ہے۔ اس اسکیم کے تحت ماہانہ قسط 400,000 روپے رکھی گئی ہے۔ تمام پلانز میں انشورنس پریمیئم (ٹریکر کے ساتھ) اور AIL انشورنس گارنٹی بھی شامل ہیں۔
اہم نکات:
سوِک اوریل کی 12 اور 18 ماہ کی اقساط دستیاب ہیں۔
سوِک آر ایس صرف 12 ماہ کے پلان میں دستیاب ہے۔
ڈاؤن پیمنٹ 49 فیصد سے 58 فیصد کے درمیان ہے۔
تمام گاڑیوں پر کمپریہینسو انشورنس اور ایڈمن چارجز لاگو ہوں گے۔
خریدار مزید معلومات اور رابطے کے لیے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں:
📞 0332-0571000
📞 0320-5275000
ہونڈا ایونیو کی یہ نئی قسطوں کی اسکیم ان افراد کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو قلیل المدتی، واضح اور منظم مالیاتی منصوبے کے تحت نئی ہونڈا سوِک خریدنے کے خواہاں ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.