اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر آگئی

13 ستمبر, 2025 13:07

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 54 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 266 روپے 15 پیسے ہو جائے گی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 269 روپے 99 پیسے سے بڑھ کر 274 روپے 78 پیسے ہونے کا امکان ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق پیر اور منگل کی درمیانی شب سے متوقع ہے، تاہم ان کی حتمی منظوری وزارت خزانہ اور وزیرِاعظم کی مشاورت سے دی جائے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔