پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great News for Prize Bond Holders
آج ملتان میں 200 روپے مالیت والے انعامی بانڈ کے قرعہ اندازی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
صبح 10 بجے سے شروع ہونے والی یہ تقریب نیشنل سیونگز سینٹر ملتان میں ہو رہی ہے، جہاں قرعہ اندازی کا عمل عوام اور افسران کی موجودگی میں شفاف طریقے سے انجام دیا جا رہا ہے۔ ہزاروں بانڈ ہولڈرز اس انتظار میں ہیں کہ آیا ان کا بانڈ اس ماہ کے خوش نصیبوں میں شامل ہوتا ہے یا نہیں۔
200 روپے کے انعامی بانڈ کے لیے انعامات کی تین کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہے جو ایک خوش نصیب کو ملے گا۔ دوسرے انعام کی مالیت 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، جو پانچ افراد کو دیا جائے گا۔ جب کہ تیسرے انعام کی رقم 1,250 روپے رکھی گئی ہے، جو کل 2,394 خوش نصیبوں کو دی جائے گی۔
نیشنل سیونگز کے مطابق بانڈز کی خرید و فروخت اور انعامات کی ادائیگی اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکس، اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے کی جا سکتی ہے۔ بانڈ خریدنے کے لیے قومی شناختی کارڈ اور درخواست فارم جمع کرانا ضروری ہے، جب کہ انعام جیتنے والے افراد بھی اپنے بانڈ انہی مراکز پر کیش کرا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ جون 2025 کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام بانڈ نمبر 774331 نے جیتا تھا، جب کہ دوسرے انعام کے پانچ خوش نصیب بانڈ نمبر 097127, 265610, 464840, 976082 اور 978550 تھے۔
ستمبر 2025 کی قرعہ اندازی کے مکمل نتائج کا اعلان قرعہ اندازی کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد مکمل فہرست آن لائن جاری کی جائے گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.