ہونڈا ’ایچ آر وی‘ خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Big news for those wishing to buy the Honda HR-V
ہونڈا ایونیو اسلام آباد نے اپنی مقبول SUV ہونڈا HR-V کے لیے نئی قسطوں پر خریداری کا پلان متعارف کروا دیا ہے، جو انشورنس گارنٹی پروگرام کے تحت فراہم کیا جا رہا ہے۔
اس سہولت میں HR-V کے VTi اور HR-V e: HEV ہائبرڈ ماڈلز شامل ہیں، جس کا مقصد گاڑی کی خریداری کو آسان اور ہر شخص کے لیے ممکن بنانا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو مختصر مدت میں قسطوں میں ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔
VTi S اور VTi V ماڈلز 24 ماہ کی مدت میں قسطوں پر دستیاب ہیں۔ VTi S کی قیمت 77 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جس کے لیے ابتدائی ادائیگی 32 لاکھ روپے اور کل ادائیگی 36 لاکھ 4 ہزار 645 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح VTi V کی قیمت 75 لاکھ 49 ہزار روپے ہے، ابتدائی ادائیگی 30 لاکھ روپے جبکہ کل رقم 33 لاکھ 94 ہزار 895 روپے بنتی ہے۔ ماہانہ قسطیں تقریباً 1 لاکھ 97 ہزار 875 سے 1 لاکھ 99 ہزار 958 روپے کے درمیان ہیں۔
HR-V e: HEV ہائبرڈ ماڈل کے لیے 12 اور 18 ماہ کے پلانز دستیاب ہیں، جس کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے ہے۔ 12 ماہ کے پلان میں ابتدائی ادائیگی 48 لاکھ 96 ہزار 155 روپے ہے اور ماہانہ قسط 3 لاکھ 79 ہزار 83 روپے مقرر کی گئی ہے۔ 18 ماہ کے پلان میں ابتدائی ادائیگی 54 لاکھ 35 ہزار 645 روپے جبکہ ماہانہ قسط 2 لاکھ 36 ہزار 56 روپے ہے۔
تمام پلانز میں کمپریہنسو انشورنس، AIL انشورنس گارنٹی اور ایڈمن چارجز شامل ہیں، اور ڈاؤن پیمنٹ ماڈل اور مدت کے حساب سے 44 فیصد سے 59 فیصد کے درمیان ہے۔ ہونڈا ایونیو کی یہ پیشکش جدید اور فیول ایفیشنٹ ہائبرڈ SUV خریدنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے، جس سے اب گاڑی خریدنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.