پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

Big News Announced for Pensioners
حکومت سندھ نے سرکاری ملازمین کے لیے متعارف کردہ کنٹری بیوشن پنشن اسکیم کو ختم کرتے ہوئے پنشن کا پرانا نظام بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری سے نافذ کی گئی "سندھ ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم” (SDCPS) کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت ستمبر 2024 سے بھرتی ہونے والے نئے سرکاری ملازمین کو روایتی پنشن اور گریجویٹی کے بجائے ایک کنٹری بیوشن ماڈل پر منتقل کیا جانا تھا، جس میں ملازم کی بنیادی تنخواہ کا 10 فیصد اور حکومت کی جانب سے 12 فیصد حصہ ہر ماہ جمع کرایا جانا تھا۔ تاہم اب اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے روایتی پنشن سسٹم کو بحال کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں ایس ڈی سی پی ایس 2024 کی منظوری دی گئی تھی، جس کے لیے سندھ سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترمیم بھی کی گئی تھی۔ ترمیم کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو پرانی پنشن اسکیم سے ہٹ کر ایک متبادل اسکیم کے تحت مالی فوائد دیے جانے تھے۔
تاہم اب محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ آفس میمورینڈم کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی نئی کنٹری بیوشن اسکیم کا اطلاق بھی ختم کر دیا گیا ہے، جس پر سرکاری ملازمین کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.