بجلی صارفین کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

Important News for Consumers Troubled by High Electricity Bills
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے بغیر صارفین پر بوجھ کم نہیں ہوگا۔
اسلام أباد میں ٹی بی ایم ایم ورکشاپ سے ورچوئل خطاب میں وزیر توانائی اویس احمد لغاری کا کہنا تھا کہ جدت اور شفافیت کے لیے مسابقتی توانائی مارکیٹ قائم کی جا رہی ہے، جس کے پہلے مرحلے میں آٹھ سو میگاواٹ بجلی بڑے صنعتی صارفین کو نیلام کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو شروع سے ہی اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں جن میں پاور سسٹم کو بطور آپریٹر چلانا، بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کا انتظام اور منصوبہ بندی شامل ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ یہ نیا نظام بجلی کی پیداوار، تجارت اور ترسیل کے نئے دور کا آغاز ہے، جس سے ہر پاکستانی کو سستی، قابلِ اعتماد اور پائیدار توانائی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ CTBCM کوئی تجربہ نہیں بلکہ برسوں پر محیط اصلاحاتی منصوبہ ہے، جس سے صنعتی صارفین براہِ راست سپلائرز سے مسابقتی نرخوں پر بجلی خرید سکیں گے اور صنعتوں کے اخراجات کم ہوں گے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.