جمعہ، 19-ستمبر،2025
جمعہ 1447/03/27هـ (19-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایم جی کا اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

19 ستمبر, 2025 11:03

ایم جی نے الیکٹرک گاڑیوں پر 13 لاکھ روپے سے زائد کی خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔

ایم جی موٹرز پاکستان نے اپنی دو مقبول الیکٹرک گاڑیوں  ایم جی 4 ایکسائٹ (MG4 Excite) اور ایم جی زیڈ ایس ای وی شارٹ رینج (MG ZS EV Short Range) پر محدود مدت کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت خریدار فی گاڑی 13 لاکھ روپے سے زائد کی بچت حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایم جی 4 ایکسائٹ کی قیمت میں 13 لاکھ 9 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس ماڈل کی نئی قیمت 84 لاکھ 90 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 97 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔

 اسی طرح ایم جی زیڈ ایس ای وی شارٹ رینج کی قیمت میں بھی 13 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت ایک کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپے سے کم ہو کر 96 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی رعایت صرف محدود تعداد میں گاڑیوں کے لیے دستیاب ہے، اور اس آفر کی مدت کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو جلد از جلد بکنگ کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایم جی پاکستان کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام الیکٹرک گاڑیوں کو عام صارف کی دسترس میں لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹیشن کو فروغ دیا جا سکے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی ملک میں ای وی (الیکٹرک وہیکل) انڈسٹری کی ترقی اور صارفین کو ماحولیاتی لحاظ سے بہتر متبادل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

Advertisement

خاص خبریں

Advertisement

اوپر تک سکرول کریں۔