اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

قومی بچت اسکیموں میں منافع کی شرح میں ردوبدل کر دیا گیا

19 ستمبر, 2025 11:57

قومی بچت اسکیمز میں سرمایہ کاروں کے لیے منافع کی شرحوں میں رد و بدل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکیمز میں سرمایہ کاروں کے لیے منافع کی شرحوں میں رد و بدل کرتے ہوئے نئی شرح منافع کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز اسکیم پر منافع کی شرح میں معمولی کمی کی گئی ہے، جو 10.6 فیصد سے کم ہو کر 10.42 فیصد کر دی گئی ہے۔ اس کے برعکس، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ پر سالانہ منافع کی شرح 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کر دی گئی ہے، جو اسلامی سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ شرح 11.54 فیصد سے کم ہو کر 11.42 فیصد ہو گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔