اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی

20 ستمبر, 2025 16:22

لاہور میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

معروف برانڈز کی جانب سے قیمتوں میں فی کلو 12 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل بھی ہو چکا ہے۔ اس اچانک اضافے نے گھریلو بجٹ کو براہ راست متاثر کیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 16 کلوگرام گھی کا تھیلا اب 8,550 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جو فی کلو 100 روپے اضافے کے بعد کی نئی قیمت ہے۔ اسی طرح پانچ کلوگرام کوکنگ آئل کا ڈبہ 2,860 روپے میں دستیاب ہے، جس پر فی ڈبہ 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ہول سیل مارکیٹ میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں، جہاں فی کلو گھی 535 روپے اور کوکنگ آئل 572 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہول سیل سطح پر فی لیٹر یا فی کلو قیمتوں میں 10 سے 15 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔