اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

چاول اور گھی کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر آگئی؛ بڑا اضافہ

20 ستمبر, 2025 11:41

ملک میں مہنگائی کے دباؤ میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.34 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی سالانہ مجموعی شرح کم ہو کر 4.17 فیصد پر آ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

 مہنگی ہونے والی اشیاء میں ڈیزل کی قیمت میں 1.06 فیصد، انڈوں میں 0.91 فیصد اور بیف میں 0.42 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ چاول، مٹن، گھی، دال مونگ، سگریٹ، لکڑی اور انرجی سیور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کچھ اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 23.11 فیصد، آٹے میں 2.60 فیصد، پیاز میں 1.17 فیصد، کیلے میں 5.07 فیصد، مرغی میں 12.74 فیصد جبکہ دال مسور، دال چنا اور لہسن کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بجلی کے چارجز میں 6.21 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں بھی مہنگائی میں معمولی یعنی 0.02 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔