اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ہونڈا سٹی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

20 ستمبر, 2025 13:49

ہونڈا نے پاکستان میں اپنی مقبول سیڈان گاڑی ہونڈا سٹی ایسپائر 1.5 ایل اے ایس CVT کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔

 ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل کارکردگی، آرام دہ ڈرائیونگ اور جدید سہولیات کا امتزاج پیش کرتا ہے۔ اس گاڑی میں 1,497 سی سی واٹر کولڈ، SOHC i-VTEC 16 والو انجن دیا گیا ہے جو 6,600 rpm پر 118 ہارس پاور اور 4,600 rpm پر 145Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

گاڑی میں ہونڈا کی Earth Dreams Technology کے تحت جدید CVT (کنٹینیوسلی ویری ایبل ٹرانسمیشن) فراہم کی گئی ہے جو ڈرائیو کو نہایت ہموار بناتی ہے۔ سٹی ایسپائر 15 انچ کے اسٹائلش الائے ویلز پر مشتمل ہے، جبکہ اندرونی ڈیزائن میں ہائی گریڈ سیٹیں، آئیوری ڈوئل ٹون ٹرم، پش اسٹارٹ اگنیشن، ریئر اے سی وینٹس، آٹو کلائمٹ کنٹرول، کروز کنٹرول اور 9 انچ اینڈرائیڈ بیسڈ انفوٹینمنٹ اسکرین شامل ہے جو نیویگیشن کی سہولت کے ساتھ آتی ہے۔

سیفٹی کے لحاظ سے بھی گاڑی جدید تقاضوں پر پورا اترتی ہے، جس میں ڈوئل SRS ایئر بیگز، ISOFIX چائلڈ سیٹ اینکرز، امپیکٹ مِٹیگیٹنگ ہیڈریسٹ، ACE باڈی اسٹرکچر اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت سے متعلق خصوصیات شامل ہیں۔

گاڑی کی بوٹ کیپسٹی 510 لیٹرز ہے جبکہ گراؤنڈ کلیئرنس تقریباً 171 سے 172 ملی میٹر ہے۔ پانچ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ یہ کار گھریلو اور شہری استعمال کے لیے موزوں ہے۔

قیمت اور دیگر اخراجات:

ستمبر 2025 کے مطابق پاکستان میں ہونڈا سٹی 1.5 ایسپائر LAS CVT کی بنیادی قیمت 60 لاکھ 69 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، آن روڈ قیمت میں مختلف عوامل جیسے کہ ٹیکس، ڈیلیوری اور اضافی آپشنز کی بنیاد پر تبدیلی ممکن ہے۔

اگر صارف "انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی پیکیج” (10 جی بی فی ماہ، ایک سال کے لیے) کا انتخاب کرے، تو اس کی اضافی لاگت 11,900 روپے ہوگی۔ لاہور میں ڈیلیوری کی صورت میں 30,000 روپے اضافی چارج کیے جاتے ہیں۔ ٹیکس فائلر ہونے کی صورت میں 121,980 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس بھی شامل ہوگا۔

ان تمام اخراجات کو شامل کرنے کے بعد اس گاڑی کی کل قیمت تقریباً 62 لاکھ 32 ہزار 880 روپے بنتی ہے۔ یہ ماڈل ان افراد کے لیے ایک مکمل پیکیج پیش کرتا ہے جو ایک اسٹائلش، آرام دہ اور فیچرز سے بھرپور سیڈان خریدنے کے خواہشمند ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔