اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بے نظیر انکم سپورٹ صارفین کو رقم نکلوانے پر کتنے روپے بینک چارجز ادا کرنا ہوں گے؟ اہم خبر آگئی

20 ستمبر, 2025 10:35

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک کروڑ بینک اکاؤنٹس کھل گئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تخفیفِ غربت کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ بینک اکاؤنٹس کھولنے کا ہدف مکمل کرلیا گیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس رکن قومی اسمبلی لام علی تالپور کی زیر صدارت ہوا، جس میں بی آئی ایس پی صارفین کے لیے بینک اکاؤنٹس کے اجرا سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ان اکاؤنٹس کو فی الحال غیر فعال رکھا گیا ہے، تاہم جیسے ہی صارفین اپنی ادائیگیوں کے لیے بینک سے رجوع کریں گے، یہ اکاؤنٹس خود بخود فعال ہو جائیں گے۔ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے اجلاس کو بتایا کہ بی آئی ایس پی کے مستحقین اب کسی بھی بینک سے اپنی رقم نکلوا سکیں گے، اور ان کے اکاؤنٹس عام بینک اکاؤنٹس کی تمام سہولیات کے حامل ہوں گے۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعے صارفین نہ صرف رقم نکال سکیں گے بلکہ اپنی جمع شدہ رقم اور ترسیلات بھی حاصل کر سکیں گے۔

حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ رقم نکلوانے پر بی آئی ایس پی صارفین کو 100 سے 200 روپے تک بینک چارجز ادا کرنا ہوں گے، تاہم اس پورے عمل میں کسی ایجنٹ کا کردار نہیں ہوگا، جس سے شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اجلاس میں کہا کہ خواتین صارفین کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹس اب بھی ایک بڑا چیلنج ہیں، تاہم اس حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ اس وقت بی آئی ایس پی کے ساتھ 6 بینک کام کر رہے ہیں اور تمام بینکوں کو "ون لنک” نیٹ ورک پر لانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ سہولت میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

سیکریٹری بی آئی ایس پی نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم نے 4 ماہ میں ایک کروڑ بینک اکاؤنٹس کھولنے کا ٹاسک دیا تھا جو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ آئندہ 6 ماہ میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔