جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

موٹرسائیکل اور گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر آ گئی

22 ستمبر, 2025 11:35

وفاقی بجٹ 2025-26 کے نفاذ کے بعد آٹو انڈسٹری میں قیمتوں کا طوفان آ گیا ہے۔

جولائی 2025 سے لاگو ہونے والے مالیاتی اقدامات، جن میں نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی اور سیلز ٹیکس میں اضافہ شامل ہے، نے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بنانے والی کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان اقدامات نے نہ صرف گاڑی خریدنے کے خواہشمند صارفین کو جھٹکا دیا ہے بلکہ ملک بھر کی آٹو مارکیٹ میں بھی غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

پیک سوزوکی موٹر کمپنی (Pak Suzuki Motor Company) نے اپنی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت بعض ماڈلز کی قیمتوں میں 1 لاکھ 86 ہزار روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل صرف حکومت کی نئی پالیسیوں اور ٹیکس اقدامات کا نتیجہ ہے، جبکہ پروڈکشن لاگت یا پیداواری عمل میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔

قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات کے مطابق سوزوکی آلٹو VXR کی قیمت ₨2,827,000 سے بڑھ کر ₨2,994,861 ہو گئی ہے، یعنی ₨167,861 کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح آلٹو VXR AGS ماڈل اب ₨3,166,480 میں دستیاب ہے، جو پہلے ₨2,989,000 میں فروخت ہو رہا تھا، یعنی ₨177,480 کا فرق آیا ہے۔ آلٹو VXL AGS کی قیمت میں سب سے زیادہ، یعنی ₨186,446 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت ₨3,326,446 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ سوزوکی کلٹس کے VXR، VXL اور AGS ماڈلز کی قیمتوں میں بھی ₨40,490 سے ₨45,460 تک کا اضافہ کیا گیا ہے، جو صارفین کے لیے مزید بوجھ کا باعث بن رہا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے یہ اضافہ صرف حکومتی پالیسیوں، نئے ٹیکسز اور لیوی کی وجہ سے کیا گیا ہے، جبکہ کمپنی کی پروڈکشن یا اندرونی پیداواری لاگت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔