جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایف بی آرکا جیولرز کے خلاف ٹیکس نیٹ سے باہر یا کم ٹیکس دینے پر کارروائی کا فیصلہ

22 ستمبر, 2025 11:44

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز پر ٹیکس نیٹ سخت کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر سے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ان میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، جب کہ ان رجسٹرڈ افراد میں سے بھی محض 10 ہزار 524 جیولرز نے ٹیکس ریٹرن جمع کروائے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق اکثریتی جیولرز اپنی اصل آمدنی چھپا کر کم ٹیکس ادا کر رہے ہیں، جس کی بنیاد پر ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں پنجاب کے 900 جیولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، جن کا تعلق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان جیولرز کی دکانوں، لین دین کے حجم اور طرزِ زندگی کا موازنہ ان کے ٹیکس ریٹرنز سے کیا گیا، جو مطابقت نہیں رکھتا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایسے جیولرز کو نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں اور ان سے وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق ٹیکس نظام کو موثر بنانے کے لیے تمام شعبہ جات کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے۔ ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی تاجر یا صنعت کار کو بلاوجہ ہراساں نہیں کیا جائے گا، تاہم ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ایمانداری سے اپنا ٹیکس ادا کرے تاکہ ملک کی معیشت کو استحکام مل سکے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔