جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

22 ستمبر, 2025 10:58

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومتوں سے مدد طلب کر لی ہے اور پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 پر سختی سے عملدرآمد کے لیے تمام صوبوں کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی ترسیل اور اسمگلنگ کے تدارک کے لیے حال ہی میں پیٹرولیم ایکٹ 1934 میں ترامیم کی گئی ہیں، جن کے تحت پیٹرولیم ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ کیا گیا ہے۔ اس نئے قانون کے تحت نہ صرف پیٹرولیم سیکٹر کے ریگولیٹری فریم ورک میں بنیادی تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں بلکہ سپلائی چین کی شفافیت اور سالمیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے صوبوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس نئے قانونی فریم ورک پر مؤثر اور سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، کیونکہ اسمگلنگ کی روک تھام اور پیٹرولیم سپلائی کے نظام کو محفوظ بنانے میں صوبائی حکومتوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔