جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

آپ کا بینک اکاؤنٹ خطرے میں؟ نئے آن لائن فراڈ فشنگ سے بچاؤ کے آسان طریقے جانیں

22 ستمبر, 2025 15:29

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ فشنگ ایک سنگین سائبر فراڈ ہے، جس کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر جعلی ای میلز، پیغامات یا ویب سائٹس کا سہارا لے کر صارفین کی ذاتی اور مالی معلومات چرا لیتے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق فشنگ ایک ایسا طریقہ واردات ہے جس میں جعلساز خود کو کسی معتبر ادارے کا نمائندہ ظاہر کر کے صارفین کو دھوکہ دیتے ہیں تاکہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات، پاس ورڈز، یا ون ٹائم پاس ورڈ (OTP) جیسی حساس معلومات افشا کر دیں۔

اکثر اوقات یہ حملے اس قدر مہارت سے کیے جاتے ہیں کہ ای میلز یا ویب سائٹس بالکل اصلی دکھائی دیتی ہیں، جس سے متاثرہ افراد فوری ردعمل دیتے ہوئے بغیر سوچے سمجھے اپنی معلومات شیئر کر بیٹھتے ہیں۔

فشنگ حملوں سے بچاؤ کے لیے پی ٹی اے نے چند اہم ہدایات جاری کی ہیں:

کسی بھی مشکوک یا غیر معروف لنک پر کلک کرنے سے پرہیز کریں۔

پیغام یا ای میل بھیجنے والے کی شناخت کی تصدیق کریں۔

اپنی ذاتی معلومات جیسے پاس ورڈ، او ٹی پی یا بینک کی تفصیلات کسی سے بھی شیئر نہ کریں۔

مشتبہ پیغامات یا ویب لنکس کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ کبھی بھی فون کال، ای میل یا کسی اور ذریعے سے شہریوں سے ان کی نجی معلومات نہیں مانگتا، لہٰذا ایسی کسی بھی درخواست کو فوراً نظرانداز کریں۔

یہ انتباہ پی ٹی اے کی جانب سے عوامی آگاہی مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کو فشنگ اور دیگر سائبر جرائم سے محفوظ رکھنا ہے۔ پی ٹی اے نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور خود کو اور اپنے پیاروں کو اس بڑھتے ہوئے سائبر خطرے سے محفوظ رکھیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔