جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

23 ستمبر, 2025 13:30

کراچی: منگل کے روز پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اضافہ اس وقت سامنے آیا جب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5,100 روپے مہنگا ہوا۔ اس اضافے کے بعد نئی قیمت 3,98,800 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا بھی 4,372 روپے بڑھ کر 3,41,906 روپے پر پہنچ گیا۔

22 قیراط سونا

22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی واضح اضافہ ہوا۔ 10 گرام 22 قیراط سونا 4,008 روپے بڑھ کر 3,13,425 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ کا حال

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 51 ڈالر فی اونس بڑھ گئی۔ اس اضافے کے بعد قیمت 3,770 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی، جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

چاندی کے ریٹس میں بھی اضافہ ہوا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ چاندی 42 روپے بڑھ کر 4,637 روپے تک پہنچ گئی۔ جبکہ 10 گرام چاندی 36 روپے مہنگی ہو کر 3,975 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی 0.42 ڈالر اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4,410 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔