جمعرات، 25-ستمبر،2025
بدھ 1447/04/02هـ (24-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق غیر متوقع خبر آگئی

23 ستمبر, 2025 13:02

جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 پاکستان بیورو برائے شماریات (PBS) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست 2025 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر مجموعی طور پر 2.538 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.662 ارب ڈالر تھا۔ اس طرح پیٹرولیم درآمدی بل میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف اگست 2025 میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کا حجم 1.193 ارب ڈالر رہا، جو اگست 2024 کے 1.398 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14.7 فیصد کم ہے۔ اسی طرح جولائی کے مقابلے میں اگست میں ماہانہ بنیادوں پر بھی 11.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، کیونکہ جولائی میں درآمدی بل 1.346 ارب ڈالر تھا۔

ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں یہ کمی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، درآمدی پالیسیوں میں تبدیلی اور مقامی سطح پر توانائی کی طلب میں کمی کا نتیجہ ہو سکتی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے وقتی طور پر زرمبادلہ کی بچت کا باعث بنی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔