جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایک لیٹر پیٹرول پر شہری کتنا ٹیکس ادا کر رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

25 ستمبر, 2025 10:47

حکومت کی جانب سے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کے بھاری ٹیکسوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس کے مطابق فی لیٹر پیٹرول و ڈیزل پر 90 روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

 نجی ٹی وی کو حاصل ہونے والی پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق موجودہ وقت میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 250 روپے سے تجاوز کر چکی ہے، تاہم اس میں سے 94 روپے 89 پیسے ٹیکسز کی مد میں حکومت کے خزانے میں جاتے ہیں۔ اسی طرح فی لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر 36 فیصد جبکہ ڈیزل پر 35 فیصد ٹیکس لاگو ہے۔ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی، 14 روپے 37 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہیں۔ دوسری جانب فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 77 روپے ایک پیسہ پیٹرولیم لیوی، 15 روپے 84 پیسے کسٹم ڈیوٹی اور 2 روپے 50 پیسے کی اضافی لیوی بھی شامل ہے۔

عوامی سطح پر اس قدر بھاری ٹیکسوں سے متعلق آگاہی نہ ہونے کے باعث بیشتر شہری یہ نہیں جانتے کہ ان کے ادا کیے گئے ہر لیٹر کے پیچھے حکومت کو کتنی خطیر رقم حاصل ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کر کے عام آدمی کو ریلیف دینا چاہیے، جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔