جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

اسٹیٹ بینک نے گھر اور پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کیلئے ‘میرا گھر میرا آشیانہ’ اسکیم کا آغاز کردیا؛ درخواست کا آسان طریقہ جانیے

25 ستمبر, 2025 12:08

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کے لیے گھر، فلیٹ یا پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے سلسلے میں ایک نئی رہائشی اسکیم ‘میرا گھر میرا آشیانہ’ متعارف کرا دی ہے۔

اسکیم کے تحت اہل شہری 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک کا ہاؤسنگ قرض حاصل کر سکیں گے، جس کی واپسی کی مدت 20 سال مقرر کی گئی ہے، تاہم اس پر سبسڈی صرف پہلے 10 سال تک دی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق صرف وہ افراد اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے جنہوں نے ماضی میں کبھی کوئی ذاتی رہائش نہیں خریدی ہو۔

قرض کی فراہمی کے لیے ملک کے تمام روایتی اور اسلامی بینکوں، مائیکروفنانس بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن (HBFC) کو شامل کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت بینک قرض کی پرائسنگ "کائیبور پلس 3 فیصد” کی شرح سے کریں گے، جبکہ صارفین کے لیے شرح منافع کو مزید سہل بنایا گیا ہے۔ 20 لاکھ روپے تک قرض پر 5 فیصد اور 35 لاکھ روپے تک قرض پر 8 فیصد کی شرح سے ادائیگی کی جائے گی۔

مرکزی بینک کے مطابق قرض حاصل کرنے والوں سے کسی قسم کی پروسیسنگ فیس وصول نہیں کی جائے گی، جس کا مقصد عوام کو سستے اور آسان مالی ذرائع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنا گھر بنانے یا خریدنے کا خواب پورا کر سکیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔