کاروباری افراد کیلئے بڑے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Alarm Bells Ring for Business Owners Over Major Threat
پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار تیزی سے بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کی زد میں آ رہے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ حملے کاروباری نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایک معروف عالمی سائبر سکیورٹی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں ایسے پیچیدہ حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے جن میں جائز سافٹ ویئر کو ہیکنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ روایتی سکیورٹی نظام کو چکمہ دیا جا سکے۔
پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے بیشتر کاروبار جدید حفاظتی نظام کے خرچ برداشت کرنے اور تربیت یافتہ ماہرین کی ٹیم رکھنے سے قاصر ہیں، جس کی وجہ سے یہ کاروبار سائبر حملہ آوروں کے لیے آسان شکار بن چکے ہیں۔
اس صورتحال کے پیش نظر، سکیورٹی کمپنی نے دو نئے کم لاگت اور مؤثر حل، Kaspersky Next XDR Optimum اور MXDR Optimum متعارف کرائے ہیں جو خودکار نگرانی، فوری خطرے کی شناخت اور فعال ردعمل کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ سسٹمز کلاؤڈ اور مقامی دونوں پلیٹ فارمز پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور خاص طور پر اُن اداروں کے لیے موزوں ہیں جن کے پاس آئی ٹی نظام موجود ہے مگر سیکیورٹی کے حوالے سے بہتری کی ضرورت ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement