گیس صارفین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great News for Gas Consumers
صوبائی دارالحکومت کے گیس صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے آر ایل این جی گیس کنکشنز کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے درخواستوں کی وصولی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے، اور شہری اپنی درخواستیں آن لائن یا قریبی دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ گیس کنکشنز کی فراہمی "پہلے آئیں، پہلے پائیں” کی بنیاد پر کی جائے گی، تاہم ارجنٹ فیس جمع کروانے والے درخواست گزاروں کو ترجیح دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نارمل کنکشن کی فیس 23 ہزار 500 روپے جبکہ ارجنٹ کنکشن کے لیے 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن کے ترجمان کے مطابق نئے کنکشنز کے لیے سروے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، تاہم پہلے سے زیر التوا درخواستوں کو منسوخ نہیں کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پرانی درخواستوں کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے۔ کمپنی کے مطابق گیس کنکشنز صرف اُن علاقوں میں فراہم کیے جائیں گے جہاں پہلے سے پائپ لائن موجود ہے، اور درخواستوں کی وصولی کے پہلے ہی روز ہزاروں شہریوں نے اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا دی ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.