ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عدالت سے اہم خبر آگئی

27 ستمبر, 2025 11:11

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کے خلاف درخواستوں کی سماعت 30 ستمبر کو مقرر کر دی گئی ہے۔

 رجسٹرار آفس کی جانب سے کیس کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کاز لسٹ بھی جاری کی گئی ہے۔ جسٹس خالد اسحاق اس ضمن میں درخواستوں پر سماعت کریں گے، جن میں 2022 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

وفاقی حکومت اور اوگرا نے عدالت میں اپنے جوابات جمع کرا دیے ہیں۔ وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین حکومتی پالیسی کا معاملہ ہے اور عدالت کو حکومت کے پالیسی معاملات میں مداخلت کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواستوں میں وفاق، اوگرا اور دیگر متعلقہ ادارے فریق بنائے گئے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔