بجلی کے بلوں میں ریلیف؛ وزیرتوانائی نے خوشخبری سنادی

Relief in Electricity Bills; Energy Minister Delivers Good News
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ گردشی قرضوں کے خاتمے سے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں واضح ریلیف ملے گا۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کا کہا کہ موجودہ حکومت نے گردشی قرضوں کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کی ہے اور اب اس کا حل عوام کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضے کے حل کے لیے بینکوں کے ذریعے ایک مؤثر منصوبہ تیار کیا ہے۔
اویس لغاری نے سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں گردشی قرضوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا، تاہم موجودہ حکومت نے صرف ایک سال میں ان قرضوں میں ایک ہزار ارب روپے کی کمی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح رہی ہیں، جس کے نتیجے میں نہ صرف بجلی کے نقصانات میں کمی آئی ہے بلکہ تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کے ذریعے اربوں روپے کی بچت ممکن ہوئی ہے، جو کہ توانائی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.