ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کاروباری افراد ہوجائیں ہوشیار، بڑا فیصلہ ہوگیا

29 ستمبر, 2025 11:16

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری طبقے کے انکم ٹیکس گوشواروں کا باریک بینی سے آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس گوشواروں میں دولت چھپانے اور غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ٹیکس چوری کو روکا جا سکے۔

ایف بی آر کے تربیت یافتہ آڈیٹرز خاص طور پر ان کاروباری افراد کے گوشواروں کا آڈٹ کریں گے جنہوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں کم انکم ٹیکس ادا کیا ہو۔ یہ اقدام ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ جو بھی کاروباری افراد اپنے گوشواروں میں غلط یا گمراہ کن معلومات فراہم کریں گے، انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایف بی آر نے یکم اکتوبر سے ایک لاکھ انکم ٹیکس گوشواروں کے آڈٹ کے لیے مکمل تیاری کر لی ہے اور اس مقصد کے لیے ایک مکمل ونگ تشکیل دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کاروباری طبقے کو 30 ستمبر تک درست اور مکمل معلومات کے ساتھ گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔