750 روپے کا پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Great News for Holders of Rs. 750 Prize Bond
نیشنل سیونگز سینٹر مظفرآباد آئندہ ماہ اکتوبر 2025 میں 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی چوتھی قرعہ اندازی منعقد کرے گا۔ اس قرعہ اندازی کا انعقاد 15 اکتوبر بروز بدھ صبح 10 بجے کیا جائے گا۔
پاکستان میں پرائز بانڈز حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک سود سے پاک سرمایہ کاری کا ذریعہ ہیں، جو شرعی اصولوں سے ہم آہنگ اور کم خطرے کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ یہ بانڈز نہ صرف سرمایہ کاروں کو محفوظ سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ انہیں باقاعدہ قرعہ اندازیوں کے ذریعے نقد انعام جیتنے کا بھی موقع دیتے ہیں۔
ان بانڈز کا مقصد مالی شمولیت کو فروغ دینا اور ڈیجیٹل رسائی کو ممکن بنانا بھی ہے۔ پرائز بانڈز کا اجرا اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل سیونگز آرگنائزیشن کے اشتراک سے کیا جاتا ہے۔
750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ میں پہلا انعام 15 لاکھ روپے کا ہے، جبکہ دوسرے انعام کے طور پر تین خوش نصیبوں کو 5،5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
گزشتہ قرعہ اندازی، جو جولائی 2025 میں ہوئی تھی، اس میں پہلا انعام بانڈ نمبر 953346 نے جیتا، جبکہ دوسرے انعامات 294897، 651248 اور 965105 کو حاصل ہوئے تھے۔
حکومت پاکستان نے جولائی 2025 سے پرائز بانڈز کی جیتی گئی رقم اور منافع پر لاگو ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔ جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق فائلرز پر اب 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، جبکہ نان فائلرز کو جیتی گئی رقم پر 30 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement