بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان صارفین کے لئے اہم خبر آگئی

Important News for Consumers Troubled by High Electricity Bills
ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا سکتا ہے، جس پر آج نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سنوائی ہوگی۔
یہ درخواست سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دائر کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے دوران 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو فراہم کی گئیں۔
سی پی پی اے کے مطابق اگست میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 7 روپے 50 پیسے رہی، جبکہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ اس فرق کے باعث صارفین پر 3 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔
یہ ایڈجسٹمنٹ کے الیکٹرک صارفین پر بھی لاگو ہوگی، جس سے کراچی کے صارفین بھی متاثر ہوں گے۔ نیپرا کی جانب سے منظوری کی صورت میں یہ اضافہ اگلے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement