منگل، 30-ستمبر،2025
منگل 1447/04/08هـ (30-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

سیمنٹ کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

29 ستمبر, 2025 14:41

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران ملاجلا رجحان دیکھا گیا۔

ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 25 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1382 روپے رہی، جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.32 فیصد کم ہے۔ اس سے قبل یہی قیمت 1387 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی اوسط ریٹیل قیمت 1443 روپے سے بڑھ کر 1449 روپے فی بوری ہو گئی، جو 0.40 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

شہری سطح پر جائزہ لیا جائے تو اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1357 روپے، راولپنڈی میں 1361 روپے، گوجرانوالہ 1420 روپے، سیالکوٹ اور فیصل آباد 1380 روپے، لاہور 1443 روپے، سرگودھا 1370 روپے، ملتان 1416 روپے، بہاولپور 1450 روپے، پشاور 1350 روپے اور بنوں میں سب سے کم 1280 روپے ریکارڈ کی گئی۔

جنوبی علاقوں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1367 روپے، حیدرآباد 1427 روپے، سکھر 1500 روپے، لاڑکانہ 1407 روپے، کوئٹہ میں سب سے زیادہ 1510 روپے جبکہ خضدار میں 1483 روپے فی بوری رہی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔