پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

Worrying News Regarding Petroleum Product Prices
یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
آئل انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.97 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2.48 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل میں 1.76 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4.65 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں یہ تجویز پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے، جہاں سے سمری وزیراعظم کو حتمی منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔ نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حکومت نے 16 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.78 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement