اپنا کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم اقدام

Great News for Aspiring Entrepreneurs: Major Initiative by the Government
پنجاب حکومت نے کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی سہولت متعارف کروا دی ہے۔
پنجاب حکومت نے کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف کراتے ہوئے صوبے میں ای گورننس کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس حوالے سے ’ای بز‘ پورٹل کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا افتتاح چیف سیکریٹری پنجاب نے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز کمیٹی کے اجلاس کے دوران کیا۔
نئے آن لائن پورٹل کے ذریعے 30 مختلف اقسام کے کاروبار کے لیے این او سی (NOC) کے حصول کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت تصدیق اور منظوری کا سارا عمل الیکٹرانک طریقے سے انجام پائے گا، جس سے کسی بھی مرحلے پر فزیکل فائل یا روایتی کاغذی کارروائی کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے کہا کہ ای بز پورٹل کاروباری طبقے کے لیے ایک بڑی سہولت ہے، جس سے اب این او سی کے لیے دفاتر کے طویل اور غیر ضروری چکروں سے نجات ملے گی۔ انہوں نے اس موقع پر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو ہدایت دی کہ دسمبر تک تمام متعلقہ سروسز کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے شہریوں اور کاروباری برادری کی زندگیوں میں آسانی پیدا کر رہی ہے۔ چیف سیکریٹری نے بتایا کہ ای فاس (e-FaAS) اور ای پروکیورمنٹ جیسے منصوبوں پر بھی کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے، جو صوبائی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو مزید تقویت دے رہے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement