سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Great News for Those Looking to Buy a Suzuki Alto
سوزوکی موٹرز پاکستان نے آلٹو کار کے خواہشمند خریداروں کے لیے ایک نیا اور پرکشش منصوبہ متعارف کروا دیا ہے۔
سوزوکی موٹرز پاکستان کی جانب سے متعارف کروائے گئے منصوبے کے تحت صارفین اپنی پرانی گاڑی ایکسچینج کر کے ماہانہ صرف 18,999 روپے کی آسان اقساط پر نئی سوزوکی آلٹو حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت سوزوکی اور حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) کے اشتراک سے متعارف کرائی گئی ہے، جس میں فنانسنگ کے لیے 10 فیصد مارک اپ مقرر کیا گیا ہے۔
اس اسکیم کے تحت اگر صارف کی پرانی گاڑی کی مالیت 21 لاکھ روپے یا اس سے کم ہے، تو وہ مقررہ ماہانہ ادائیگی پر آلٹو حاصل کر سکتا ہے، جب کہ باقی رقم ایچ بی ایل کے ذریعے فنانس کی جائے گی۔ اگر پرانی گاڑی کی قیمت 21 لاکھ روپے سے زیادہ ہو تو اضافی رقم نئی کار کی فنانسنگ میں کمی کا باعث بنے گی، جس سے ماہانہ اقساط مزید کم ہو سکتی ہیں۔
مثال کے طور پر اگر کسی صارف کی پرانی گاڑی کی قیمت 25 لاکھ روپے لگائی جاتی ہے، تو یہ اضافی 4 لاکھ روپے نئی گاڑی کی مجموعی فنانسنگ میں کمی کر دیں گے، جب کہ ابتدائی قسط 18,999 روپے برقرار رہے گی۔
سوزوکی حکام کے مطابق یہ اسکیم مخصوص شرائط و ضوابط کے تحت دستیاب ہے، جس میں گاڑی کی ایکسچینج اور ایچ بی ایل کی فنانسنگ شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو ایک آسان، سہل اور لچکدار ادائیگی کا نظام فراہم کرنا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد نئی آلٹو کی خریداری سے مستفید ہو سکیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement