سونے کی قیمت میں تاریخ ساز اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold prices in Pakistan Today - October 11, 2025
ملک میں کاروباری ہفتے کے چھٹے روز ایک بار پھر سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کے روز فی تولہ سونا 2 ہزار 100 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے کا ہوگیا ہے۔
اس سے قبل جمعے کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی، جب فی تولہ سونا 4 ہزار 578 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے تک آ گیا تھا، اور 10 گرام سونا 3 ہزار 924 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے کا ہوا تھا۔
ماہرین کے مطابق رواں سال 2025 کے دوران اب تک سونے کی قیمت میں 53 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، جب کہ گزشتہ سال 2024 میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ موجودہ معاشی صورتحال میں سونا ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جا رہا ہے، اور عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 5 ہزار ڈالر فی اونس سے تجاوز کرنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی اہم وجوہات میں امریکی ڈالر کی کمزوری، عالمی مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری، سیاسی بے یقینی اور امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن شامل ہیں، جو اب آٹھویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ اس صورتحال کے باعث اہم اقتصادی اعداد و شمار بھی مؤخر کر دیے گئے ہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.