پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

سونے کی قیمت 5 لاکھ روپے فی تولہ؟ ماہرین نے خبردار کردیا

13 اکتوبر, 2025 10:49

ملک میں سونا خریدنا عوام کے لیے خواب بنتا جا رہا ہے۔ سونے کی قیمتیں مسلسل بلند ہو رہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر نیا ریکارڈ قائم ہو رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 16 ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کا اثر پاکستانی مارکیٹ پر بھی براہِ راست پڑ رہا ہے۔

پاکستان میں اس وقت فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ یہ قیمت گزشتہ روز یعنی 11 اکتوبر کو 2100 روپے اضافے کے بعد مقرر کی گئی۔ یہ نرخ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے جاری کیے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق یہ قیمتیں 12 اکتوبر 2025 تک کارآمد تھیں اور آج یعنی پیر کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو دسمبر 2026 تک فی اونس سونا 4900 ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ گولڈمین سیکس نے اپنی رپورٹ میں یہ پیشگوئی کی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستان میں سونا 4 لاکھ 50 ہزار روپے فی تولہ یا اس سے بھی زیادہ مہنگا ہو سکتا ہے۔

روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ سونے کو دنیا بھر میں محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، اسی لیے سرمایہ کاروں کا رجحان سونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، تاہم سونا تیزی سے مہنگا ہو رہا ہے۔ عوام اور جیولرز دونوں اس صورتِ حال سے پریشان ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ملکی معیشت مستحکم نہ ہوئی اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید کمزور ہوا، تو سونے کی قیمت میں مزید اضافہ یقینی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔